احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: الْقَوَدِ فِي الطَّعْنَةِ
باب: نیزے کی ضرب کے قصاص کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4777
اخبرنا وهب بن بيان، قال: حدثنا ابن وهب، قال: اخبرني عمرو بن الحارث، عن بكير بن عبد الله , عن عبيدة بن مسافع، عن ابي سعيد الخدري، قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقسم شيئا اقبل رجل فاكب عليه، فطعنه رسول الله صلى الله عليه وسلم بعرجون كان معه، فخرج الرجل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تعال , فاستقد"، قال: بل قد عفوت يا رسول الله.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ کے اوپر گر پڑا تو آپ نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے ساتھ تھی چبھا دی، وہ شخص نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ اور بدلہ لے لو اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو معاف کر دیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 15 (4536)، (تحفة الأشراف: 4147)، مسند احمد (3/28) (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبیدہ‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 4536)

Share this: