احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: الْقَوَدِ مِنَ السَّيِّدِ لِلْمَوْلَى
باب: غلام کو قتل کر دینے والے مالک سے قصاص لینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4740
اخبرنا محمود بن غيلان هو المروزي، قال: حدثنا ابو داود الطيالسي، قال: حدثنا هشام، عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من قتل عبده قتلناه، ومن جدعه جدعناه، ومن اخصاه اخصيناه".
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی اپنے غلام کو قتل کر دے گا تو ہم اسے قتل کریں گے اور جو کوئی اس کا عضو کاٹے گا تو ہم اس کا عضو کاٹیں گے اور جو کوئی اپنے غلام کو خصی کرے گا، ہم اسے خصی کریں گے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 7 (4515)، سنن الترمذی/الدیات 18(1414)، سنن ابن ماجہ/الدیات 23 (2663)، (تحفة الأشراف: 4586)، مسند احمد (5/10، 11، 12، 18، 19)، سنن الدارمی/الدیات 7 (2403)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4516، 4517، 4741، 4742، 4757، 4758) (ضعیف) (اس کے رواة ’’ قتادہ ‘‘ اور ’’ حسن بصری ‘‘ دونوں مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز سمرہ رضی الله عنہ سے حسن بصری کے سماع میں اختلاف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: