احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

129: بَابُ: وُجُوبِ الْغُسْلِ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ
باب: مرد و عورت کے ختنے مل جانے پر غسل کے واجب ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 191
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن قتادة، قال: سمعت الحسن، يحدث عن ابي رافع، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا جلس بين شعبها الاربع ثم اجتهد، فقد وجب الغسل".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد، اس (عورت) کے چاروں شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہو جاتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الغسل 28 (291)، صحیح مسلم/الحیض 22 (348)، سنن ابی داود/الطہارة 84 (216)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 111 (610)، (تحفة الأشراف: 14659)، مسند احمد 2/234، 347، 393، 471، 520، سنن الدارمی/الطہارة 75 (788) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: شاخوں کے درمیان بیٹھے اس سے مراد عورت کے دونوں ہاتھ اور دونوں پیر ہیں یا دونوں پیر اور دونوں ران ہیں، اور ایک قول ہے کہ اس کی شرمگاہ کے چاروں اطراف مراد ہیں۔ پھر کوشش کرے کوشش کرنے سے کنایہ دخول کی جانب ہے، یعنی عضو تناسل کو عورت کی شرمگاہ میں داخل کر دے۔ غسل واجب ہو جاتا ہے یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ غسل کے وجوب کا دارومدار دخول پر ہے اس کے لیے انزال شرط نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: