احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

130: بَابُ: الْغُسْلِ مِنَ الْمَنِيِّ
باب: منی نکلنے پر غسل کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 193
اخبرنا قتيبة بن سعيد وعلي بن حجر، واللفظ لقتيبة، قال: حدثنا عبيدة بن حميد، عن الركين بن الربيع، عن حصين بن قبيصة، عن علي رضي الله عنه، قال: كنت رجلا مذاء، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا رايت المذي فاغسل ذكرك وتوضا وضوءك للصلاة، وإذا فضخت الماء فاغتسل".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا شخص تھا جسے کثرت سے مذی آتی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب مذی دیکھو تو اپنا ذکر دھو لو، اور نماز کے وضو کی طرح وضو کر لو، اور جب پانی (منی) کودتا ہوا نکلے تو غسل کرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 83 (206) مطولاً، (تحفة الأشراف: 10079)، مسند احمد 1/ 109، 125، 145 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: