احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: بَسْطِ الْيُسْرَى عَلَى الرُّكْبَةِ
باب: بائیں (ہاتھ) کو گھٹنے پر رکھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1270
اخبرنا محمد بن رافع، قال: حدثنا عبد الرزاق، قال: انبانا معمر، عن عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كان إذا جلس في الصلاة وضع يديه على ركبتيه , ورفع اصبعه التي تلي الإبهام , فدعا بها ويده اليسرى على ركبته باسطها عليها".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھ لیتے، اور جو انگلی انگوٹھے سے لگی ہوتی اسے اٹھاتے، اور اس سے دعا مانگتے، اور آپ کا بایاں ہاتھ آپ کے بائیں گھٹنے پر پھیلا ہوتا تھا، (یعنی: بائیں ہتھیلی کو حلقہ بنانے کے بجائے اس کی ساری انگلیاں بائیں گھٹنے پر پھیلائے رکھتے تھے)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 21 (580)، سنن الترمذی/الصلاة 105 (294)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 27 (913)، مسند احمد 2/147، (تحفة الأشراف: 8128) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: