احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: الإِشَارَةِ بِالأُصْبُعِ فِي التَّشَهُّدِ
باب: تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1272
اخبرني محمد بن عبد الله بن عمار الموصلي، عن المعافى، عن عصام بن قدامة، عن مالك وهو ابن نمير الخزاعي، عن ابيه، قال:"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم واضعا يده اليمنى على فخذه اليمنى في الصلاة ويشير باصبعه".
نمیر خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز میں اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے تھے، اور اپنی انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة186 (991)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 27 (911)، (تحفة الأشراف: 11710)، مسند احمد 3/471، ویأتي عند المؤلف برقم: 1275 (صحیح) (شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے ورنہ اس کے راوی ’’ مالک ‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: