احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: بَابُ: الاِخْتِلاَفِ عَلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ
باب: اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1817
اخبرنا عبد الله بن إسحاق، قال: حدثنا ابو عاصم، قال: حدثنا سعيد بن عبد العزيز، قال: سمعت سليمان بن موسى يحدث، عن محمد بن ابي سفيان، قال: لما نزل به الموت اخذه امر شديد , فقال: حدثتني اختي ام حبيبة بنت ابي سفيان، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من حافظ على اربع ركعات قبل الظهر واربع بعدها حرمه الله تعالى على النار".
محمد بن ابی سفیان کہتے ہیں کہ جب ان کی موت کا وقت قریب ہوا تو ان کی حالت شدید ہو گئی تو انہوں نے کہا: مجھ سے میری بہن ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہم نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں، اور اس کے بعد کی چار رکعتوں کی محافظت کی، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 15866) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: