1: بَابُ: تَمَنِّي الْمَوْتِ
باب: موت کی آرزو و تمنا۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1819
اخبرنا هارون بن عبد الله، حدثنا معن، قال: حدثنا إبراهيم بن سعد، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا يتمنين احد منكم الموت إما محسنا فلعله ان يزداد خيرا , وإما مسيئا فلعله ان يستعتب".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی (بھی) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے، (کیونکہ) یا تو وہ نیک ہو گا تو ہو سکتا ہے زیادہ نیکی کرے، یا برا ہو گا تو ہو سکتا ہے وہ برائی سے توبہ کر لے“ ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14117)، مسند احمد 2/236 (صحیح)
وضاحت: ۱؎: اس لیے زندہ رہنا ہی اس کے لیے بہتر ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح