احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، مُفْرَدًا
باب: مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5617
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن سليمان التيمي، عن طاوس، قال: قال رجل لابن عمر:"انهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر ؟، قال: نعم"، قال طاوس: والله إني سمعته منه.
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں، طاؤس کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اسے میں نے ان سے (ابن عمر سے) سنا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الٔمشربة 6 (1997)، سنن الترمذی/الٔلشربة 4 (1867)، (تحفة الٔعشراف: 7098)، مسند احمد (2/29، 35، 47، 56، 101، 106، 115، 155) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے خطرہ رہتا ہے کہ فوراً نشہ پیدا ہو جائے اور آدمی کو پتہ نہ چلے اور نشہ لانے والی نبیذ پی بیٹھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: