احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: بَابُ: تَسْلِيمِ الْمَأْمُومِ حِينَ يُسَلِّمُ الإِمَامُ
باب: امام کے سلام پھیرنے کے وقت مقتدی کے سلام پھیرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1328
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن معمر , عن الزهري اخبره، قال: اخبرني محمود بن الربيع، قال: سمعت عتبان بن مالك , يقول: كنت اصلي بقومي بني سالم , فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم , فقلت: إني قد انكرت بصري , وإن السيول تحول بيني وبين مسجد قومي , فلوددت انك جئت فصليت في بيتي مكانا اتخذه مسجدا , قال النبي صلى الله عليه وسلم:"سافعل إن شاء الله", فغدا علي رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر رضي الله عنه معه بعد ما اشتد النهار , فاستاذن النبي صلى الله عليه وسلم , فاذنت له فلم يجلس حتى , قال:"اين تحب ان اصلي من بيتك", فاشرت له إلى المكان الذي احب ان يصلي فيه ,"فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم وصففنا خلفه، ثم سلم وسلمنا حين سلم".
محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں اپنی قوم بنی سالم کو نماز پڑھایا کرتا تھا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے عرض کیا کہ میری آنکھیں کمزور ہو گئی ہیں، اور برسات میں میرے اور میری قوم کی مسجد کے درمیان سیلاب حائل ہو جاتا ہے، لہٰذا میری خواہش ہے کہ آپ میرے گھر تشریف لاتے، اور کسی جگہ میں نماز پڑھ دیتے تو میں اس جگہ کو اپنے لیے مسجد بنا لیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا ان شاءاللہ عنقریب آؤں گا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوب دن چڑھ آنے کے بعد میرے پاس تشریف لائے، آپ کے ساتھ ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندر آنے کی اجازت مانگی، میں نے آپ کو اندر تشریف لانے کے لیے کہا، آپ بیٹھے بھی نہیں کہ آپ نے پوچھا: تم اپنے گھر کے کس حصہ میں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟ تو میں نے اس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں چاہتا تھا کہ آپ اس میں نماز پڑھیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے، اور ہم نے آپ کے پیچھے صف باندھی، پھر آپ نے سلام پھیرا، اور ہم نے بھی سلام پھیرا جس وقت آپ نے سلام پھیرا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 789 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: