احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: بَابُ: السَّلاَمِ بِالْيَدَيْنِ
باب: سلام پھیرتے ہوئے دونوں ہاتھ سے اشارہ کرنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1327
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا عبيد الله بن موسى، قال: حدثنا إسرائيل، عن فرات القزاز، عن عبيد الله وهو ابن القبطية، عن جابر بن سمرة، قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم , فكنا إذا سلمنا قلنا بايدينا السلام , عليكم السلام عليكم , قال: فنظر إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"ما شانكم تشيرون بايديكم كانها اذناب خيل شمس , إذا سلم احدكم فليلتفت إلى صاحبه ولا يومئ بيده".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب ہم سلام پھیرتے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہتے: «السلام عليكم السلام عليكم» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس طرح کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ تم لوگ اپنے ہاتھوں سے اشارے کرتے ہو، گویا کہ وہ شریر گھوڑوں کی دم ہیں، جب تم میں سے کوئی سلام پھیرے تو وہ اپنے ساتھ والے کی طرف متوجہ ہو جائے، اور اپنے ہاتھ سے اشارہ نہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1186 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: