احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: التَّشَهُّدِ وَالتَّسْلِيمِ فِي صَلاَةِ الْكُسُوفِ
باب: سورج گرہن کی نماز میں تشہد پڑھنے اور سلام پھیرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1498
اخبرني عمرو بن عثمان بن سعيد بن كثير، عن الوليد، عن عبد الرحمن بن نمر، انه سال الزهري عن سنة صلاة الكسوف , فقال: اخبرني عروة بن الزبير، عن عائشة، قالت:"كسفت الشمس فامر رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا فنادى ان الصلاة جامعة , فاجتمع الناس فصلى بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فكبر ثم قرا قراءة طويلة، ثم كبر فركع ركوعا طويلا مثل قيامه او اطول، ثم رفع راسه , وقال: سمع الله لمن حمده، ثم قرا قراءة طويلة هي ادنى من القراءة الاولى، ثم كبر فركع ركوعا طويلا هو ادنى من الركوع الاول، ثم رفع راسه , فقال: سمع الله لمن حمده، ثم كبر فسجد سجودا طويلا مثل ركوعه او اطول، ثم كبر فرفع راسه، ثم كبر فسجد، ثم كبر فقام فقرا قراءة طويلة هي ادنى من الاولى، ثم كبر ثم ركع ركوعا طويلا هو ادنى من الركوع الاول، ثم رفع راسه , فقال: سمع الله لمن حمده، ثم قرا قراءة طويلة وهي ادنى من القراءة الاولى في القيام الثاني، ثم كبر فركع ركوعا طويلا دون الركوع الاول، ثم كبر فرفع راسه , فقال:"سمع الله لمن حمده"، ثم كبر فسجد ادنى من سجوده الاول، ثم تشهد ثم سلم، فقام فيهم فحمد الله واثنى عليه , ثم قال:"إن الشمس والقمر لا ينخسفان لموت احد ولا لحياته ولكنهما آيتان من آيات الله، فايهما خسف به او باحدهما فافزعوا إلى الله عز وجل بذكر الصلاة".
عبدالرحمٰن بن نمر سے روایت ہے کہ انہوں نے زہری سے گرہن کی نماز کے طریقے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی ہے وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ سورج گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا، تو اس نے اعلان کیا کہ نماز جماعت سے ہونے والی ہے، تو لوگ جمع ہو گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی، آپ نے اللہ اکبر کہا، پھر ایک لمبی قرآت کی، پھر اللہ اکبر کہا، پھر ایک لمبا رکوع کیا، اپنے قیام کی طرح یا اس سے بھی لمبا، پھر اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر ایک لمبی قرآت کی یہ پہلی قرآت سے کم تھی، پھر «اللہ اکبر» کہا، اور ایک لمبا رکوع کیا یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر آپ نے «اللہ اکبر» کہا، اور ایک لمبا سجدہ کیا اپنے رکوع کی طرح یا اس سے بھی لمبا، پھر آپ نے «اللہ اکبر» کہا، اور اپنا سر اٹھایا، پھر آپ نے «اللہ اکبر» کہا اور سجدہ کیا، پھر آپ نے «اللہ اکبر» کہا اور ایک لمبی قرآت کی، یہ پہلی قرآت سے کم تھی، پھر «اللہ اکبر» کہا، پھر ایک لمبا رکوع کیا یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر ایک لمبی قرآت کی لیکن یہ پہلی قرآت سے جو دوسری رکعت میں کی تھی کم تھی، پھر آپ نے «اللہ اکبر» کہا، اور ایک لمبا رکوع کیا، اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر «اللہ اکبر» کہا اور اپنا سر اٹھایا، پھر «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر «اللہ اکبر» کہا، اور سجدہ کیا، اور یہ پہلے سجدہ سے کم تھا، پھر آپ نے تشہد پڑھا، پھر سلام پھیرا، پھر ان کے بیچ میں کھڑے ہوئے، اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: سورج اور چاند نہ تو کسی کے مرنے سے گہناتے ہیں اور نہ ہی کسی کے پیدا ہونے سے، بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، تو ان میں سے کسی کو گہن لگ جائے تو نماز کو یاد کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف دوڑ پڑو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1495 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: