احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: صَلاَةِ الإِمَامِ عَلَى صَاحِبِ الصَّدَقَةِ
باب: زکاۃ دینے والے کے حق میں امام کے دعا کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2461
اخبرنا عمرو بن يزيد، قال: حدثنا بهز بن اسد، قال: حدثنا شعبة، قال: عمرو بن مرة اخبرني، قال: سمعت عبد الله بن ابي اوفى، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا اتاه قوم بصدقتهم , قال:"اللهم صل على آل فلان"، فاتاه ابي بصدقته , فقال:"اللهم صل على آل ابي اوفى".
عبداللہ بن ابی اوفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی قوم اپنا صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے: اے اللہ! فلاں کے آل (اولاد) پر رحمت بھیج (چنانچہ) جب میرے والد اپنا صدقہ لے کر آپ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! آل ابی اوفی پر رحمت بھیج۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة64 (1497)، المغازی35 (4166)، الدعوات19 (6332)، 33 (6359)، صحیح مسلم/الزکاة 54 (1078)، سنن ابی داود/الزکاة6 (1590)، سنن ابن ماجہ/الزکاة8 (1796)، (تحفة الأشراف: 5176)، مسند احمد (4/353، 354، 355- 381، 383) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: