احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: إِذَا جَاوَزَ فِي الصَّدَقَةِ
باب: جب محصل زکاۃ کی وصولی میں زیادتی کرے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2462
اخبرنا محمد بن المثنى، ومحمد بن بشار واللفظ له , قالا: حدثنا يحيى، عن محمد بن ابي إسماعيل، عن عبد الرحمن بن هلال، قال: قال جرير: اتى النبي صلى الله عليه وسلم ناس من الاعراب فقالوا: يا رسول الله ! ياتينا ناس من مصدقيك يظلمون قال:"ارضوا مصدقيكم", قالوا: وإن ظلم , قال:"ارضوا مصدقيكم"، ثم قالوا: وإن ظلم , قال:"ارضوا مصدقيكم", قال جرير: فما صدر عني مصدق منذ سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا وهو راض.
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ دیہات کے لوگ آئے، اور انہوں آپ سے عرض کیا: آپ کے بھیجے ہوئے کچھ محصل زکاۃ ہمارے پاس آتے ہیں جو ہم پر ظلم کرتے ہیں، تو آپ نے فرمایا: اپنے زکاۃ وصول کرنے والوں کو راضی و مطمئن کرو، انہوں نے عرض کیا: اگرچہ وہ ظلم کریں۔ آپ نے فرمایا: اپنے زکاۃ وصول کرنے والوں کو راضی کرو، انہوں نے پھر عرض کیا: اگرچہ وہ ظلم کریں؟ آپ نے فرمایا: اپنے زکاۃ وصول کرنے والوں کو راضی کرو۔ جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی اسی وقت سے کوئی محصل زکاۃ میرے پاس سے راضی ہوئے بغیر نہیں گیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة7 (989)، سنن ابی داود/الزکاة6 (589)، (تحفة الأشراف: 3218)، مسند احمد (4/362) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: