احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: الطَّلاَقِ لِلَّتِي تَنْكِحُ زَوْجًا ثُمَّ لاَ يَدْخُلُ بِهَا
باب: دوسری شادی کرنے والی عورت کو دخول سے پہلے طلاق ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3436
اخبرنا محمد بن العلاء، قال: حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن إبراهيم , عن الاسود، عن عائشة، قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل طلق امراته، فتزوجت زوجا غيره فدخل بها، ثم طلقها قبل ان يواقعها، اتحل للاول ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا حتى يذوق الآخر عسيلتها، وتذوق عسيلته".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسے شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے اپنی عورت کو طلاق دی۔ اس عورت نے دوسری شادی کر لی، وہ دوسرا شخص (تنہائی میں) اس کے پاس گیا اور اسے جماع کیے بغیر طلاق دے دی۔ تو کیا اب یہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہو جائے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، وہ اس وقت تک پہلے کے لیے حلال نہ ہو گی جب تک کہ اس کا دوسرا شوہر اس کے شہد کا اور وہ عورت اس دوسرے شوہر کے شہد کا ذائقہ و مزہ نہ چکھ لے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطلاق 49 (2309)، (تحفة الأشراف: 15958)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطلاق 4 (5260)، صحیح مسلم/النکاح 17 (1433)، مسند احمد (6/42) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: