احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: مَنْ قَاتَلَ دُونَ دِينِهِ
باب: جو اپنے دین کی حفاظت کے لیے لڑے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4100
اخبرنا محمد بن رافع، ومحمد بن إسماعيل بن إبراهيم , قالا: حدثنا سليمان يعني ابن داود الهاشمي، قال: حدثنا إبراهيم، عن ابيه، عن ابي عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر، عن طلحة بن عبد الله بن عوف، عن سعيد بن زيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من قتل دون ماله فهو شهيد، ومن قتل دون اهله فهو شهيد، ومن قتل دون دينه فهو شهيد، ومن قتل دون دمه فهو شهيد".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت میں مارا جائے تو وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: