احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: مَنْ قَاتَلَ دُونَ أَهْلِهِ
باب: جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کی خاطر لڑے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4099
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثنا إبراهيم بن سعد، عن ابيه، عن ابي عبيدة بن محمد، عن طلحة بن عبد الله بن عوف، عن سعيد بن زيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من قاتل دون ماله , فقتل فهو شهيد , ومن قاتل دون دمه فهو شهيد , ومن قاتل دون اهله فهو شهيد".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مال کی حفاظت کے لیے لڑے اور مارا جائے تو وہ شہید ہے، جو اپنے خون کی حفاظت کے لیے لڑے (اور مارا جائے) تو وہ شہید ہے اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کی خاطر لڑے (اور مارا جائے) تو وہ شہید ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: