احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: مَنْ شَهَرَ سَيْفَهُ ثُمَّ وَضَعَهُ فِي النَّاسِ
باب: جو تلوار نکال کر لوگوں پر چلانا شروع کر دے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4102
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا الفضل بن موسى، قال: حدثنا معمر، عن ابن طاوس، عن ابيه، عن ابن الزبير، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من شهر سيفه ثم وضعه فدمه هدر".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنی تلوار باہر نکال لے پھر اسے چلانا شروع کر دے تو اس کا خون رائیگاں اور بیکار ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5262) (صحیح) (سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی 2345، وتراجع الالبانی 224)

وضاحت: ۱؎: یعنی: ناحق مسلمانوں کو مارنے لگے تو اس کے قتل میں نہ دیت ہے نہ قصاص۔

قال الشيخ الألباني: شاذ

Share this: