احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: حَدِّ الْبُلُوغِ وَذِكْرِ السِّنِّ الَّذِي إِذَا بَلَغَهَا الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ أُقِيمَ عَلَيْهِمَا الْحَدُّ
باب: بلوغت کی حد اور عمر کے اس مرحلے کا ذکر جس میں مرد اور عورت پر حد قائم کی جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4984
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن عبد الملك بن عمير، عن عطية انه اخبره، قال:"كنت في سبي قريظة , وكان ينظر فمن خرج شعرته قتل، ومن لم تخرج استحيي ولم يقتل".
عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں بنو قریظہ کے قیدیوں میں تھا، وہ لوگ دیکھتے جس کے زیر ناف کے بال اگ آئے ہوتے، اسے قتل کر دیا جاتا، اور جس کے بال نہ اگے ہوتے، اسے چھوڑ دیا جاتا اور قتل نہ کیا جاتا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3460 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: