احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: الْقَطْعِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4982
اخبرنا عمرو بن عثمان، قال: حدثني بقية، قال: حدثني نافع بن يزيد، قال: حدثني حيوة بن شريح، عن عياش بن عباس، عن جنادة بن ابي امية، قال: سمعت بسر بن ابي ارطاة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا تقطع الايدي في السفر".
بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: سفر میں (چور کے) ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 18 (4408)، سنن الترمذی/الحدود 20 (1450)، (تحفة الأشراف: 2015)، مسند احمد (4/181) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ترمذی اور مسند احمد میں «السفر» کی جگہ «الغزو» (یعنی: «غزوہ») ہے، لہٰذا اس حدیث میں بھی «سفر» سے مراد «غزو» ہو گا، اور «غزو» مراد لینے کی وجہ سے اس میں اور عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت «أقیموا الحدود فی السفر والحضر» میں کوئی تعارض باقی نہیں رہے گا۔ یعنی عبادہ رضی اللہ عنہ میں وارد لفظ «سفر» سے عام سفر مراد ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: