احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: تَعْلِيقِ يَدِ السَّارِقِ فِي عُنُقِهِ
باب: ہاتھ کاٹ کر چور کی گردن میں لٹکا دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4985
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله , عن ابي بكر بن علي، عن الحجاج، عن مكحول، عن ابن محيريز، قال: سالت فضالة بن عبيد، عن تعليق يد السارق في عنقه، قال: سنة ,"قطع رسول الله صلى الله عليه وسلم يد سارق وعلق يده في عنقه".
ابن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کی گردن میں لٹکانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا اور اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 21 (4411)، سنن الترمذی/الحدود 17 (1447)، سنن ابن ماجہ/الحدود23(2587)، (تحفة الأشراف: 11029) مسند احمد (6/19) (ضعیف) (اس کے راوی ’’حجاج بن ارطاة‘‘ ضعیف اور ’’عبدالرحمن بن محیریز‘‘ مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 4411) ، (ت 1447) ، (جه 2587)

Share this: