احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

102: بَابُ: الْكَفَالَةِ بِالدَّيْنِ
باب: قرض کی ضمانت لینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4696
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا سعيد، عن عثمان بن عبد الله بن موهب، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، ان رجلا من الانصار اتي به النبي صلى الله عليه وسلم ليصلي عليه، فقال:"إن على صاحبكم دينا"، فقال ابو قتادة: انا اتكفل به، قال:"بالوفاء"، قال: بالوفاء.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا تاکہ آپ اس کا جنازہ پڑھائیں، آپ نے فرمایا: تمہارے اس ساتھی پر قرض ہے، ابوقتادہ نے کہا: میں اس کی ضمانت لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پورا ادا کرو گے؟ کہا: جی ہاں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1962 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: