احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: إِظْهَارِ السِّلاَحِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 719
اخبرنا عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن، ومحمد بن منصور، قالا: حدثنا سفيان، قال: قلت لعمرو: اسمعت جابرا، يقول: مر رجل بسهام في المسجد، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خذ بنصالها"؟ قال: نعم.
سفیان ثوری کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا: کیا آپ نے جابر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں کچھ تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ان کی پیکان پکڑ کر رکھو، تو عمرو نے کہا: جی ہاں (سنا ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، الفتن 7 (7073)، صحیح مسلم/البر والصلة والآداب 34 (2615)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 51 (3777، 3778)، (تحفة الأشراف: 2527)، مسند احمد 3/308، 350، سنن الدارمی/المقدمة 53 (657)، الصلاة 119 (1442) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: