احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ
باب: مذکورہ دعا کی ایک اور سند کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1129
اخبرنا يحيى بن عثمان، قال: انبانا ابن حمير، قال: حدثنا شعيب بن ابي حمزة، عن محمد بن المنكدر وذكر آخر قبله، عن عبد الرحمن بن هرمز الاعرج، عن محمد بن مسلمة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"كان إذا قام من الليل يصلي تطوعا قال إذا سجد اللهم لك سجدت وبك آمنت ولك اسلمت اللهم انت ربي سجد وجهي للذي خلقه وصوره وشق سمعه وبصره تبارك الله احسن الخالقين".
محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو نفل پڑھتے، اور جب سجدہ کرتے تو کہتے: «اللہم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت اللہم أنت ربي سجد وجهي للذي خلقه وصوره وشق سمعه وبصره تبارك اللہ أحسن الخالقين» اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا، تجھی پر میں ایمان لایا، تیرے لیے میں مسلمان ہوا، اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، میرے چہرہ نے اس ذات کے لیے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اور اس کی صورت گری کی، اور اس کے کان اور اس کی آنکھیں بنائیں، اللہ بڑی برکتوں والا، سب سے بہترین پیدا کرنے والا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 899 و 1053، (تحفة الأشراف: 11230) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: