احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ
باب: سجدے کی ایک اور دعا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1127
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا عبد الرحمن هو ابن مهدي، قال: حدثنا عبد العزيز بن ابي سلمة، قال: حدثني عمي الماجشون بن ابي سلمة، عن عبد الرحمن الاعرج، عن عبيد الله بن ابي رافع، عن علي ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"كان إذا سجد يقول اللهم لك سجدت ولك اسلمت وبك آمنت سجد وجهي للذي خلقه وصوره فاحسن صورته وشق سمعه وبصره تبارك الله احسن الخالقين".
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو کہتے: «اللہم لك سجدت ولك أسلمت وبك آمنت سجد وجهي للذي خلقه وصوره فأحسن صورته وشق سمعه وبصره تبارك اللہ أحسن الخالقين» اے اللہ! میں نے تیرے لیے اپنی پیشانی زمین سے ٹیک دی، اور تیرے ہی لیے میں اسلام لایا، اور تجھی پر میں ایمان لایا، میرے چہرے نے سجدہ کیا، اس ذات کے لیے جس نے اسے پیدا کیا، اور اس کی صورت گری کی، اور اچھی صورت گری کی، اور جس نے اس کے کان اور اس کی آنکھیں پھاڑیں، اللہ بڑی برکت والا ہے، اور سب سے بہترین پیدا کرنے والا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 898 و 1051، (تحفة الأشراف: 10228) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: