احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: الْبُكَاءِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں رونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1215
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن حماد بن سلمة، عن ثابت البناني، عن مطرف، عن ابيه، قال:"اتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يصلي ولجوفه ازيز كازيز المرجل يعني: يبكي".
عبداللہ بن الشخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس وقت آپ نماز پڑھ رہے تھے، اور آپ کے پیٹ سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے ہانڈی ابل رہی ہو یعنی آپ رو رہے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 161 (904)، سنن الترمذی/الشمائل 44 (305)، (تحفة الأشراف: 5347)، مسند احمد 4/25، 26 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے نماز میں اللہ کے خوف سے رونے کا جواز ثابت ہوا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: