احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: اسْتِقْبَالِ الإِمَامِ النَّاسَ بِوَجْهِهِ فِي الْخُطْبَةِ
باب: امام کا لوگوں کی طرف منہ کر کے خطبہ دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1577
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا عبد العزيز، عن داود، عن عياض بن عبد الله، عن ابي سعيد الخدري، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"كان يخرج يوم الفطر ويوم الاضحى إلى المصلى فيصلي بالناس، فإذا جلس في الثانية وسلم قام فاستقبل الناس بوجهه والناس جلوس، فإن كانت له حاجة يريد ان يبعث بعثا ذكره للناس وإلا امر الناس بالصدقة , قال:"تصدقوا ثلاث مرات", فكان من اكثر من يتصدق النساء.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید گاہ کی طرف نکلتے تو لوگوں کو نماز پڑھاتے، پھر جب دوسری رکعت میں بیٹھتے اور سلام پھیرتے، تو کھڑے ہوتے اور اپنا چہرہ لوگوں کی طرف کرتے، اور لوگ بیٹھے رہتے، پھر اگر آپ کو کوئی ضرورت ہوتی جیسے کہیں فوج بھیجنا ہو تو لوگوں سے اس کا ذکر کرتے، ورنہ لوگوں کو صدقہ دینے کا حکم دیتے، تین بار کہتے: صدقہ کرو، تو صدقہ دینے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 6 (304)، العیدین 6 (956)، الزکاة 44 (1462)، صحیح مسلم/الإیمان 34 (80) مطولاً، العیدین (889)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 158 (1288)، (تحفة الأشراف: 4271)، مسند احمد 3/36، 57 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: