احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: الْعَبْدِ يَسْرِقُ
باب: غلام چوری کرے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2589
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا ابو اسامة ، عن ابي عوانة ، عن عمر بن ابي سلمة ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا سرق العبد فبيعوه ولو بنش".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر غلام چوری کرے تو اسے بیچ دو، خواہ وہ نصف اوقیہ (بیس درہم) میں بک سکے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 22 (4412)، سنن النسائی/قطع السارق 13 (4983)، (تحفة الأشراف: 14979) (ضعیف) (سند میں عمر بن أبی سلمہ ہیں، جو روایت میں غلطی کرتے ہیں)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف ہے علماء کا اتفاق ہے کہ غلام اور لونڈی جب چوری کریں تو ان کا بھی ہاتھ کاٹا جائے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: