احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الرَّجُلِ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً
باب: شوہر بیوی کے ساتھ اجنبی مرد کو پائے تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2605
حدثنا احمد بن عبدة ، ومحمد بن عبيد المديني ابو عبيد ، قالا: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي ، عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، ان سعد بن عبادة الانصاري، قال: يا رسول الله، الرجل يجد مع امراته رجلا ايقتله، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا، قال سعد: بلى، والذي اكرمك بالحق، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اسمعوا ما يقول سيدكم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اللہ کے رسول! آدمی اگر اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو پائے تو کیا اسے قتل کر دے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کا اعزاز بخشا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! سنو تمہارا سردار کیا کہہ رہا ہے؟ ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللعان 1 (1498)، سنن ابی داود/الدیات 12 (4532)، (تحفة الأشراف: 12699)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الأقضیة 19 (17)، الحدود 1 (7) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دوسری روایت میں ہے: میں اس سے زیادہ غیرت رکھتا ہوں، اور اللہ تعالی مجھ سے زیادہ غیرت والا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب یہ تھا کہ سعد کا یہ کہنا بظاہر غیرت کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے مگر مجھ کو اس سے زیادہ غیرت ہے، اور اللہ تعالی کو مجھ سے بھی زیادہ غیرت ہے، اس پر بھی اللہ نے جو شریعت کا حکم اتارا اسی پر چلنا بہتر ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: