احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ مِنْ بَعْدِهِ
باب: جو کوئی باپ کے مرنے کے بعد اس کی بیوی سے شادی کرے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2607
حدثنا إسماعيل بن موسى ، حدثنا هشيم ، ح وحدثنا سهل بن ابي سهل ، حدثنا حفص بن غياث جميعا، عن اشعث ، عن عدي بن ثابت ، عن البراء بن عازب ، قال: مر بي خالي سماه هشيم في حديثه: الحارث بن عمرو وقد عقد له النبي صلى الله عليه وسلم لواء، فقلت له: اين تريد ؟ فقال:"بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى رجل تزوج امراة ابيه من بعده فامرني ان اضرب عنقه".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے ماموں کا گزر میرے پاس سے ہوا (راوی حدیث ہشیم نے ان کے ماموں کا نام حارث بن عمرو بتایا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک جھنڈا باندھ دیا تھا، میں نے ان سے پوچھا: کہاں کا قصد ہے؟ انہوں نے عرض کیا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے پاس روانہ کیا ہے جس نے اپنے باپ کے مرنے کے بعد اس کی بیوی (یعنی اپنی سوتیلی ماں) سے شادی کر لی ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 27 (4456، 4457)، سنن الترمذی/الاحکام 25 (1362)، سنن النسائی/النکاح 58 (333)، (تحفة الأشراف: 15534)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/290، 292، 295، 297)، سنن الدارمی/النکاح 43 (2285) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: