احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: الْحَدُّ كَفَّارَةٌ
باب: حد کا نفاذ گناہ کا کفارہ ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2603
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الوهاب ، وابن ابي عدي ، عن خالد الحذاء ، عن ابي قلابة ، عن ابي الاشعث ، عن عبادة بن الصامت ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اصاب منكم حدا، فعجلت له عقوبته، فهو كفارته، وإلا فامره إلى الله".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے اگر کوئی ایسا کام کرے جس سے حد لازم آئے، اور اسے اس کی سزا مل جائے، تو یہی اس کا کفارہ ہے، ورنہ اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحدود 10 (1709)، (تحفة الأشراف: 5090)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الایمان 11 (18)، مناقب الانصار43 (3892)، تفسیرسورةالممتحنة 3 (4894)، الحدود 8 (6784)، 14 (801)، الاحکام 49 (7213)، التوحید 31 (746)، سنن الترمذی/الحدود 12 (1439)، سنن النسائی/البیعة 9 (4166)، مسند احمد (5/314، 321، 333)، سنن الدارمی/السیر 17 (2497) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: