احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: التَّعْزِيرِ
باب: تعزیرات (تادیبی سزاؤں) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2601
حدثنا محمد بن رمح ، انبانا الليث بن سعد ، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن بكير بن عبد الله بن الاشج ، عن سليمان بن يسار ، عن عبد الرحمن بن جابر بن عبد الله ، عن ابي بردة بن نيار ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول:"لا يجلد احد فوق عشر جلدات إلا في حد من حدود الله".
ابوبردہ بن نیار انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: دس کوڑے سے زیادہ کسی کو نہ لگائے جائیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کوئی حد جاری کرنا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحدود 42 (6848، 6849، 6850)، صحیح مسلم/الحدود 9 (1708)، سنن ابی داود/الحدود 39 (4491، 4492)، سنن الترمذی/الحدود 30 (1463)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/466، 4/45)، (تحفة الأشراف: 11720)، سنن الدارمی/الحدود 11 (2360) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: