احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: بَابُ: مَنْ بَاعَ عَيْبًا فَلْيُبَيِّنْهُ
باب: بیچتے وقت خراب چیز کے عیب کو ظاہر کر دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2246
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا وهب بن جرير ، حدثنا ابي سمعت يحيى بن ايوب يحدث، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن عبد الرحمن بن شماسة ، عن عقبة بن عامر ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"المسلم اخو المسلم لا يحل لمسلم باع من اخيه بيعا فيه عيب إلا بينه له".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ہاتھ کوئی ایسی چیز بیچے جس میں عیب ہو، مگر یہ کہ وہ اس کو اس سے بیان کر دے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النکاح 6 (1414)، (تحفة الأشراف: 9932)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/158) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عیب بیان کر دینے کے بعد خریدار اس مال کو خریدے تو اس کو پھیرنے کا اختیار نہ ہو گا، اگر عیب نہ بیان کرے تو اختیار ہو گا، جب عیب معلوم ہو تو اس کو پھیر دے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح ولـ م الجملة الأولى نحوه

Share this: