احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: بَابُ: عُهْدَةِ الرَّقِيقِ
باب: غلام کو واپس لینے کی ذمے داری کی مدت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2244
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا عبدة بن سليمان ، عن سعيد ، عن قتادة ، عن الحسن ، إن شاء الله، عن سمرة بن جندب ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عهدة الرقيق ثلاثة ايام".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچنے والے پر غلام یا لونڈی کو واپس لینے کی ذمہ داری تین دن تک ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجة، (تحفة الأشراف: 4608، ومصباح الزجاجة: 790) (ضعیف) (حسن بصری نے یہ حدیث سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے نہیں سنی ہے، کیونکہ حدیث عقیقہ کے علاوہ کسی دوسری حدیث کا سماع ان سے صحیح نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
ضعيف ¤ قتادة عنعن (تقدم:1002) وللحديث شاهد ضعيف ، انظر الحديث الآتي:2245

Share this: