احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: تَنْقِيَةِ الصَّحْفَةِ
باب: کھانے کے بعد پلیٹ صاف کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3271
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يزيد بن هارون ، انبانا ابو اليمان البراء ، قال: حدثتني جدتي ام عاصم ، قالت: دخل علينا نبيشة مولى النبي صلى الله عليه وسلم ونحن ناكل في قصعة، فقال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من اكل في قصعة فلحسها، استغفرت له القصعة".
ام عاصم بیان کرتی ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام نبیشہ رضی اللہ عنہ آئے، اس وقت ہم ایک بڑے پیالے میں کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جو شخص کسی بڑے پیالے میں کھاتا ہے پھر چاٹ کر صاف کرتا ہے، اس کے لیے یہ پیالہ استغفار کرتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأطعمة 11 (1804)، (تحفة الأشراف: 11588)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/76)، سنن الدارمی/الأطمة 7 (2070) (ضعیف) (سند میں ام عاصم مجہول الحال ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 1804

Share this: