احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: الأَكْلِ مِمَّا يَلِيكَ
باب: (برتن میں اور دستر خوان پر) اپنے قریب سے کھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3273
حدثنا محمد بن خلف العسقلاني ، حدثنا عبيد الله ، حدثنا عبد الاعلى ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن عروة بن الزبير ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا وضعت المائدة فلياكل مما يليه، ولا يتناول من بين يدي جليسه".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دستر خوان لگایا جائے تو ہر شخص کو اس جانب سے کھانا چاہیئے جو اس سے قریب ہو، وہ اپنے ساتھی کے سامنے سے نہ کھائے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7327، ومصباح الزجاجة: 1124) (ضعیف جدا) (عبدالاعلی بن اعین نے ابن ابی کثیر سے منکر احادیث روایت کی ہے، نیز ملاحظہ ہو: المشکاة: 4254)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / يأتي:3295 ¤ عبدالأعلى بن أعين : ضعيف (تق:3729)

Share this: