احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

76: بَابُ: الْخُطْبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ
باب: یوم النحر کے خطبہ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3055
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وهناد بن السري ، قالا: حدثنا ابو الاحوص ، عن شبيب بن غرقدة ، عن سليمان بن عمرو بن الاحوص ، عن ابيه ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول في حجة الوداع:"يا ايها الناس، الا اي يوم احرم ثلاث مرات ؟"، قالوا: يوم الحج الاكبر، قال:"فإن دماءكم واموالكم واعراضكم بينكم حرام كحرمة يومكم هذا، في شهركم هذا، في بلدكم هذا، الا لا يجني جان إلا على نفسه، ولا يجني والد على ولده ولا مولود على والده، الا إن الشيطان قد ايس ان يعبد في بلدكم هذا ابدا، ولكن سيكون له طاعة في بعض ما تحتقرون من اعمالكم فيرضى بها، الا وكل دم من دماء الجاهلية موضوع واول ما اضع منها دم الحارث بن عبد المطلب، كان مسترضعا في بني ليث فقتلته هذيل، الا وإن كل ربا من ربا الجاهلية موضوع، لكم رءوس اموالكم لا تظلمون، ولا تظلمون، الا يا امتاه هل بلغت ؟"، ثلاث مرات، قالوا: نعم، قال:"اللهم اشهد"ثلاث مرات.
عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع میں فرماتے سنا: لوگو! سنو، کون سا دن زیادہ تقدیس کا ہے؟ آپ نے تین بار یہ فرمایا، لوگوں نے کہا: حج اکبر ۱؎ کا دن، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری عزت و آبرو ایک دوسرے پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی، اور تمہارے اس مہینے کی، اور تمہارے اس شہر کی حرمت ہے، جو کوئی جرم کرے گا، تو اس کا مواخذہ اسی سے ہو گا، باپ کے جرم کا مواخذہ بیٹے سے، اور بیٹے کے جرم کا مواخذہ باپ سے نہ ہو گا، سن لو! شیطان اس بات سے ناامید ہو گیا ہے کہ اب تمہارے اس شہر میں کبھی اس کی عبادت کی جائے گی، لیکن عنقریب بعض کاموں میں جن کو تم معمولی جانتے ہو، اس کی اطاعت ہو گی، وہ اسی سے خوش رہے گا، سن لو! جاہلیت کے سارے خون معاف کر دئیے گئے (اب اس کا مطالبہ و مواخذہ نہ ہو گا) اور میں حارث بن عبدالمطلب کا خون سب سے پہلے زمانہ جاہلیت کے خون میں معاف کرتا ہوں، (جو قبیلہ بنی لیث میں دودھ پیا کرتے تھے اور قبیلہ ہذیل نے انہیں شیر خوارگی کی حالت میں قتل کر دیا تھا) سن لو! جاہلیت کے تمام سود معاف کر دئیے گئے، تم صرف اپنا اصل مال لے لو، نہ تم ظلم کرو، نہ تم پر ظلم ہو، آگاہ رہو، اے میری امت کے لوگو! کیا میں نے اللہ کا حکم تمہیں پہنچا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا، لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے پہنچا دیا، آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ رہ، اور اسے آپ نے تین بار دہرایا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 5 (3334)، سنن الترمذی/الفتن 2 (2159)، تفسیر القرآن 10 (1) (3087)، (تحفة الأشراف: 10691)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/426، 489) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ہر حج کو حج اکبر کہتے ہیں، اور عمرہ کو حج اصغر، رہی بات عوام الناس کی جو ان کے درمیان مشہور ہے کہ حج اکبر اس حج کو کہتے ہیں، جس میں عرفہ کا دن جمعہ کے دن آئے اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: