احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: الْخُرُوجِ إِلَى الْحَجِّ
باب: حج کے لیے نکلنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2882
حدثنا هشام بن عمار ، وابو مصعب الزهري ، وسويد بن سعيد ، قالوا: حدثنا مالك بن انس ، عن سمي مولى ابي بكر بن عبد الرحمن، عن ابي صالح السمان ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"السفر قطعة من العذاب يمنع احدكم نومه وطعامه وشرابه، فإذا قضى احدكم نهمته من سفره فليعجل الرجوع إلى اهله".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، وہ تمہارے سونے، اور کھانے پینے (کی سہولتوں) میں رکاوٹ بنتا ہے، لہٰذا تم میں سے کوئی جب اپنے سفر کی ضرورت پوری کر لے، تو جلد سے جلد اپنے گھر لوٹ آئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العمرة 19 (1804)، الجہاد 136 (3001)، الأطعمة 30 (5429)، صحیح مسلم/الإمارة 55 (1927)، (تحفة الأشراف: 12572)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الاستئذان 15 (39)، مسند احمد (2/236، 445)، سنن الدارمی/الاستئذان 40 (2712) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بلا ضرورت سفر میں رہنا اور تکلیفیں اٹھانا صحیح نہیں ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ سفر گرچہ حج یا جہاد کے لیے ہو تب بھی کام پورا ہونے کے بعد جلدی گھر لوٹنا بہتر ہے، اس میں خود اس شخص کو بھی آرام ہے اور اس کے گھر والوں کو بھی جو جدائی سے پریشان رہتے ہیں، اور مدت دراز تک شوہر کا اپنی بیوی سے علاحدہ رہنا بھی مناسب نہیں ہے، حاجت بشری اور خواہش انسانی ساتھ لگی ہوئی ہے مبادا گناہ میں گرفتاری ہو، اللہ بچائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2882M
حدثنا يعقوب بن حميد بن كاسب ، حدثنا عبد العزيز بن محمد ، عن سهيل ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحوه.
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: