احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: التَّوَقِّي فِي الْكَيْلِ وَالْوَزْنِ
باب: ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2223
حدثنا عبد الرحمن بن بشر بن الحكم ، ومحمد بن عقيل بن خويلد ، قالا: حدثنا علي بن الحسين بن واقد ، حدثني ابي ، حدثني يزيد النحوي ، ان عكرمة حدثه، عن ابن عباس ، قال:"لما قدم النبي صلى الله عليه وسلم المدينة كانوا من اخبث الناس كيلا، فانزل الله سبحانه ويل للمطففين فاحسنوا الكيل بعد ذلك".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مدینہ والے ناپ تول میں سب سے برے تھے، اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: «ويل للمطففين» خرابی ہے کم تولنے والوں کے لیے الخ اتاری اس کے بعد وہ ٹھیک ٹھیک ناپنے لگے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6275، ومصباح الزجاجة: 780) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: