احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الْغِشِّ
باب: دھوکا دینا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2224
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا سفيان ، عن العلاء بن عبد الرحمن ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم برجل يبيع طعاما، فادخل يده فيه فإذا هو مغشوش، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ليس منا من غش".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو گیہوں (غلہ) بیچ رہا تھا، آپ نے اپنا ہاتھ اس کے اندر ڈالا تو وہ «مغشوش» (غیر خالص اور دھوکے والا گڑبڑ) تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دھوکہ فریب دے، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 52 (3452)، (تحفة الأشراف: 14022)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 43 (102)، سنن الترمذی/البیوع 74 (1315)، مسند احمد (2/242) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «مغشوش»: یعنی غیر خالص اور دھوکے والا یعنی گیہوں اندر سے گیلا تھا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: