احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: الْمُلْتَزَمِ
باب: ملتزم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2962
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا عبد الرزاق ، قال: سمعت المثنى بن الصباح ، يقول: حدثني عمرو بن شعيب ، عن ابيه ، عن جده ، قال:"طفت مع عبد الله بن عمرو، فلما فرغنا من السبع ركعنا في دبر الكعبة، فقلت: الا نتعوذ بالله من النار، قال: اعوذ بالله من النار، قال: ثم مضى، فاستلم الركن، ثم قام بين الحجر والباب: فالصق صدره ويديه وخده إليه، ثم قال: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل".
شعیب کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے دادا) عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے ساتھ طواف کیا، جب ہم سات پھیروں سے فارغ ہوئے، تو ہم نے کعبہ کے پیچھے طواف کی دو رکعتیں ادا کیں، میں نے کہا: کیا ہم جہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ نہ چاہیں؟ انہوں نے کہا: میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، شعیب کہتے ہیں: پھر عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے چل کر حجر اسود کا استلام کیا، پھر حجر اسود اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے ہوئے، اور اپنا سینہ، دونوں ہاتھ اور چہرے کو اس سے چمٹا دیا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/المناسک 55 (1899)، (تحفة الأشراف: 8776) (حسن) (سند میں مثنی بن الصباح ضعیف ہیں، لیکن متابعت اور شواہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2138)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1899

Share this: