احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الطَّوَافِ
باب: طواف کے بعد کی دو رکعت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2960
حدثنا العباس بن عثمان الدمشقي ، حدثنا الوليد بن مسلم ، عن مالك بن انس ، عن جعفر بن محمد ، عن ابيه ، عن جابر "انه لما فرغ رسول الله صلى الله عليه وسلم من طواف البيت، اتى مقام إبراهيم، فقال عمر: يا رسول الله، هذا مقام ابينا إبراهيم الذي قال الله سبحانه: واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى سورة البقرة آية 125"، قال الوليد: فقلت لمالك: هكذا قراها واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى سورة البقرة آية 125، قال: نعم.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے طواف سے فارغ ہوئے تو مقام ابراہیم کے پاس آئے، عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ہمارے باپ ابراہیم کی جگہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» مقام ابراھیم کو نماز کی جگہ بناؤ، ولید کہتے ہیں کہ میں نے مالک سے کہا: کیا اس کو اسی طرح (بکسر خاء) صیغہ امر کے ساتھ پڑھا؟ انہوں نے کہا: ہاں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحروف 1 (3969)، سنن الترمذی/الحج 38 (856)، سنن النسائی/الحج 163 (2964)، (تحفة الأشراف: 2595)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 15 (1263)، سنن الدارمی/المناسک 34 (1892) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 1008)

وضاحت: ۱؎: یہی قراءت مشہور ہے، اور بعضوں نے «واتخَذوا» خاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے، یہ صیغہ ماضی یعنی انہوں نے مقام ابراہیم کو مصلیٰ بنایا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: