احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الْمَرِيضِ يَطُوفُ رَاكِبًا
باب: بیمار کے سواری پر طواف کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2961
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا معلى بن منصور ، ح وحدثنا إسحاق بن منصور ، واحمد بن سنان ، قالا: حدثنا عبد الرحمن ابن مهدي ، قالا: حدثنا مالك بن انس ، عن محمد بن عبد الرحمن بن نوفل ، عن عروة ، عن زينب ، عن ام سلمة "انها مرضت فامرها رسول الله صلى الله عليه وسلم، ان تطوف من وراء الناس وهي راكبة، قالت: فرايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي إلى البيت، وهو يقرا: والطور { 1 } وكتاب مسطور { 2 } سورة الطور آية 1-2"، قال ابن ماجة: هذا حديث ابي بكر.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ بیمار ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لوگوں کے پیچھے سوار ہو کر طواف کرنے کا حکم دیا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ «والطور وكتاب مسطور» کی قرات فرما رہے تھے۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 78 (464)، الحج 64 (1619)، 71 (1626)، 74 (1633)، تفسیرالطور 1 (4853)، صحیح مسلم/الحج 42 (1276)، سنن ابی داود/الحج 49 (1882)، سنن النسائی/الحج 138 (2928)، (تحفة الأشراف: 18262)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 40 (123)، مسند احمد (6/290، 319) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بیماری اور کمزوری کی حالت میں سوار ہو کر طواف کرنا درست ہے، آج کل بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے سواری پر طواف کرنا بڑا مشکل بلکہ ناممکن ہے، اس لیے اس کی جگہ پرمخصوص لوگ حجاج کو چارپائی پر بٹھا کرطواف کراتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: