احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

88: بَابُ: مَا يَدَّهِنُ بِهِ الْمُحْرِمِ
باب: محرم کو کس قسم کا تیل استعمال کرنا جائز ہے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3083
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، حدثنا حماد بن سلمة ، عن فرقد السبخي ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عمر "ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يدهن راسه بالزيت وهو محرم، غير المقتت".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں اپنے سر میں زیتون کا تیل لگاتے تھے جو «مقتت» (خوشبودار) نہ ہوتا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 114 (962)، (تحفة الأشراف: 7060)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/25، 29، 59، 72، 126، 145) (ضعیف) (سند میں فرقد سبخی ضعیف اور کثیر الخطا راوی ہے، اس وجہ سے ترمذی نے حدیث پر غریب کا حکم لگایا ہے، یعنی ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری میں یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موقوفاً مروی ہے: الحج 18 (1537)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 962

Share this: