احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: بَابُ: جَزَاءِ الصَّيْدِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ
باب: اگر محرم شکار کرے تو اس کے کفارہ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3085
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، حدثنا جرير بن حازم ، عن عبد الله بن عبيد بن عمير ، عن عبد الرحمن بن ابي عمار ، عن جابر ، قال:"جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم في الضبع يصيبه المحرم كبشا، وجعله من الصيد".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کے شکار کئے ہوئے بجو کے کفارہ میں ایک مینڈھا متعین فرمایا، اور اسے شکار قرار دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأطعمة 32 (3801)، سنن الترمذی/الحج 28 (851)، الاطعمة 4 (1792)، سنن النسائی/الحج 89 (2839)، الصید 27 (4328)، (تحفة الأشراف: 2381)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/297، 318، 322)، سنن الدارمی/المناسک 90 (1984) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: محرم کو خشکی کا شکار کرنا جائز نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: