احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: مُتْعَةِ الطَّلاَقِ
باب: طلاق کے وقت عورت کو کچھ دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2037
حدثنا احمد بن المقدام ابو الاشعث العجلي ، حدثنا عبيد بن القاسم ، حدثنا هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، ان عمرة بنت الجون تعوذت من رسول الله صلى الله عليه وسلم حين ادخلت عليه، فقال:"لقد عذت بمعاذ، فطلقها، وامر اسامة، او انسا فمتعها بثلاثة اثواب رازقية".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب عمرہ بنت جون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اللہ کی) پناہ مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے ایسی ہستی کی پناہ مانگی جس کی پناہ مانگی جاتی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طلاق دے دی، اور اسامہ رضی اللہ عنہ یا انس رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اسے سفید کتان کے تین کپڑے دیئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17097، ومصباح الزجاجة: 718) (منکر) (اسا مہ اور انس رضی اللہ عنہما کا ذکر اس حدیث میں منکر ہے، لیکن صحیح بخاری میں اس لفظ سے ثابت ہے، فأمر أبا أ سید أن یجہزہا ویکسوہا ثوبین رازقیتین (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابواسید کو حکم دیا کہ اس کو تیار کریں، اور دو سفید کتان کے کپڑے پہنائیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 7/ 146)

قال الشيخ الألباني: منكر بذكر أسامة أو أنس صحيح بلفظ فأمر أبا أسيد أن يجهزها ويكسوها ثوبين رازقيين خ

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده موضوع ¤ عبيد بن القاسم : متروك ، كذبه ابن معين ، واتهمه أبو داود بالوضع (تق:4389) وحديث البخاري هو الصحيح ، انظر سنن ابن ماجه (2050) بتحقيقي ۔

Share this: