احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الاِسْتِبْرَاءِ بَعْدَ الْبَوْلِ
باب: پیشاب کے بعد طہارت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 326
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع . ح وحدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا ابو نعيم ، قال: حدثنا زمعة بن صالح ، عن عيسى بن يزداد اليماني ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا بال احدكم فلينتر ذكره ثلاث مرات".
یزداد یمانی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنے عضو تناسل کو تین مرتبہ سونت لے (زور سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے اندر جو قطرات ہیں، وہ نکل جائیں)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 82، ومصباح الزجاجة: 133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/247) (ضعیف) (سند میں زمعہ بن صالح ضعیف اور عیسیٰ بن زیاد الیمانی مجہول الحال ہیں، نیز یزداد کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1621)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قال البوصيري : ” إسناده ضعيف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وزمعة ضعيف “ وعيسى بن يزداد مجهول الحال (تق:5338)

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 326M
قال ابو الحسن بن سلمة: حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا ابو نعيم، حدثنا زمعة، فذكر نحوه.
اس سند سے بھی زمعہ نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: