احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: مَنْ بَالَ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً
باب: پیشاب کر کے پانی استعمال نہ کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 327
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، عن عبد الله بن يحيى التوام ، عن ابن ابي مليكة ، عن امه ، عن عائشة ، قالت: انطلق النبي صلى الله عليه وسلم يبول فاتبعه عمر بماء، فقال:"ما هذا يا عمر ؟"قال: ماء، قال:"ما امرت كلما بلت ان اتوضا ولو فعلت لكانت سنة".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کے لیے باہر تشریف لے گئے، اور عمر رضی اللہ عنہ پیچھے سے پانی لے کر پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: عمر یہ کیا ہے؟ کہا: پانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کروں، اور اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت واجبہ بن جائے گی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 22 (42)، (تحفة الأشراف: 17982)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/95) (ضعیف) (تراجع الألبانی، رقم: 296، حدیث کی سند میں عبد اللہ بن یحییٰ التوام ضعیف ہیں)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پیشاب کے بعد وضو کرنا ضروری نہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 42

Share this: