احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَسْمَاءِ
باب: مستحب اور پسندیدہ ناموں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3728
حدثنا ابو بكر , حدثنا خالد بن مخلد , حدثنا العمري , عن نافع , عن ابن عمر , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"احب الاسماء إلى الله عز وجل , عبد الله , وعبد الرحمن".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الآداب 1 (2132)، سنن الترمذی/الأدب 46 (2834)، (تحفة الأشراف: 7721)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/24)، سنن الدارمی/ الاستئذان 60 (2337) (صحیح)

وضاحت: ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی عبد یا عبید لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے۔ انبیائے کرام علیہ السلام کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: