احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: تَعَلُّمِ النُّجُومِ
باب: علم نجوم سیکھنے کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3726
حدثنا ابو بكر , حدثنا يحيى بن سعيد , عن عبيد الله بن الاخنس , عن الوليد بن عبد الله , عن يوسف بن ماهك , عن ابن عباس , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اقتبس علما من النجوم , اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے علم نجوم میں سے کچھ حاصل کیا، اس نے سحر (جادو) کا ایک حصہ حاصل کر لیا، اب جتنا زیادہ حاصل کرے گا گویا اتنا ہی زیادہ جادو حاصل کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطب 22 (3905)، (تحفة الأشراف: 6559)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/227، 311) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: